گوریلا سمارٹ فون کا دیوانہ ،چڑیا گھر انتظامیہ پریشان

شکاگو:موجودہ دور میں انسان تو اسمارٹ فون کے عادی ہیں ہی گوریلا کو بھی اسمارٹ فون کی لت لگ گئی-

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگومیں لنکن پارک میں نر گوریلا ’ایمیئر‘ کو پہلے کسی سیاح نےاسمارٹ فون دکھایا اوراس کےبعد اب وہ ہرآنےوالے سے کہتا ہے کہ اسے فون کا اسکرین دکھایا جائے گوریلے کی اس عادت سے چڑیا گھر انتظامیہ پریشان ہے کیونکہ پارک کے ڈاکٹروں کے مطابق دھیرے دھیرے وہ تمام سماجی کاموں سے دور ہوجائے گا اور یہ رحجان اس کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

415 پاؤنڈ وزنی ایمیئر کی عمر اس وقت 16 برس ہے اور وہ اپنے ہم عمر گوریلا دوستوں کے ساتھ رہتا ہے ماہرین کہتے ہیں کہ گوریلا کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ زندگی گزارنا ایک اہم عمل ہوتا ہے جو ان کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

لنکن پارک میں گوریلا کے تحفظاتی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر اسٹیفن روس نے بتایا کہ ہم اس کی فون دیکھنے کی عادت سے پریشان ہیں۔ یہ گوریلا اشاروں سے اس کا اظہار کرتا ہے اور جب جب کوئی اسے سیلفی دکھاتا ہے تو یہ خاموشی سے اسے تکتا رہتا ہے وہ بظاہر اس قدر مشغول ہو گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے جب ایک اور نوعمر گوریلا جارحیت کے مظاہرہ میں اس پر چڑھ دوڑا، تو ایمئیر کو نظر نہیں آیا۔

امریکی افواج نے 1945 کی دوسری جنگِ عظیم میں چرایا گیا کیک واپس کر دیا

وجہ یہ ہے کہ ایمیئر گوریلا عمر کے اس حصے میں جس میں ہم عمروں میں کسی ایک کا انتخاب بطور سردار کیا جاتا ہے۔ لیکن اب یہ حال ہے کہ یہ شیشے کے پاس ہی بیٹھا رہتا ہے یہاں لوگ اسے دیکھنے کے لیے رکتے ہیں۔ پھر یوں ہوا کہ لوگوں نے اسے فون دکھانا شروع کردیا اور اب وہ شعوری طور پر اسکرین کا عادی ہوچکا ہے –

یہ ایک کونے میں بیٹھا رہتا ہے اور شوق سے فون دیکھتا رہتا ہے جبکہ صرف کھانے کے وقت ہی اپنی جگہ چھوڑتا ہے۔ اگر کوئی اسے فون نہیں دکھاتا تب بھی یہ لوگوں کے فون تکتا رہتا ہے وہ جتنی زیادہ دلچسپی دکھاتا ہے، اتنا ہی زیادہ لوگ اس میں مشغول ہونا چاہتے ہیں جانوروں کے نفسیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ وہ اپنی توجہ اور ارتکاز بھی کھونے لگا ہے۔

عراق میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے

فی الحال اس کے رویے میں کوئی خوفناک کیفیت نہیں دیکھی گئی لیکن ماہرین نے اس رویے سے خبردار ضرور کیا ہے۔ اب پارک انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گوریلا کی تصویر بنانے کے بعد وہ تصویر گوریلے کو ہرگز ہرگز نہ دکھائیں حالیہ مہینوں میں، چڑیا گھر کی انتظامیہ کو سیاحوں کو شیشے سے کئی فٹ دور رکھنے کے لیے رسی کی باڑ لگانی پڑی ہے اور فون کی اسکرینوں کا مسئلہ کیوں تھا اس کی وضاحت کے لیے قدم بڑھانا پڑا ہے۔

تین دیگر نر گوریلے ایمیئر کے ساتھ ایک ہی دیوار میں رہتے ہیں، اور چڑیا گھر کے حکام کو خدشہ ہے کہ وہ بھی اسکرینوں کے عادی ہو سکتے ہیں۔

بل گیٹس سابق اہلیہ میلنڈا کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کے خواہشمند

Leave a reply