عیدالفطر کے تین روز گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

governor-house-kp

عید کی خوشیاں عوام کے سنگ ،گورنر خیبر پختونخوا کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

گورنر حاجی غلام علی نے عیدالفطر کے تین روز گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا،گزشتہ سال کی طرح امسال بھی عیدالفطر پر گورنر ہاؤس ہر خاص و عام کیلئے کھلا رہے گا،ہر خاص و عام عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک گورنر ہاؤس آ سکتے ہیں،گورنر حاجی غلام علی عید کے پہلے، دوسرے روز عید ملنے کیلئے گورنر ہاؤس میں عوام کے درمیان موجود ہوں گے ،عید کا تیسرا روز گورنر ہاؤس کو فیملیز (خواتین، بچوں) کیلئے مختص کر دیا گیا ،عید کے تیسرے روز فیملیز( خواتین و بچے) صبح 10 بجے سے 5 بجے تک گورنر ہاؤس آ سکتے ہیں،گورنر ہاؤس میں فیملیز کیلئے سیروتفریح، بچوں کیلئے کھیل کود، میجک شو، جھولوں کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے

گورنر کے پی حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ عید کی حقیقی خوشی مل جل کر بانٹنے کا نام ہے، گزشتہ برس بھی عیدین پر پشاور و قریبی اضلاع کے عوام، خواتین و بچوں کیلئے گورنر ہاؤس کو کھلا رکھا تھا،عید پر گورنر ہاؤس میں سارا دن ہر خاص و عام سے عید ملکر اور بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے سے دلی سکون ملتا ہے،

8 پولیس مقابلوں میں ہنی ٹریپ کر کے شہریوں کو لوٹنے والے 7 خطرناک ڈاکو ہلاک

قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں حریم شاہ کی پرانی دوست صندل خٹک کو گرفتار 

Comments are closed.