گورنر پنجاب نے امریکی خاتون سے ملاقات میں کشمیر و فلسطین پر مؤقف واضح کر دیا

0
31

گورنر پنجاب کی امر یکی کانگریس کی خاتون رکن ایڈی برنس جانسن سے ملاقا ت ہوئی ایڈی بر نس نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستانی کوششوں کوسراہا ۔کانگر یس ویمن ایڈی بر نس کورونا کیخلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کی بھی معترف نکلی۔

دنیا میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو کل نہیں آج ہی حل کر ناہوگا ۔ امر یکہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر ے ۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان نے سب زیادہ قر بانی دی ۔ بھارت اور اسرائیل انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزیاں کر رہاہے ۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان امن کیساتھ کھڑا ہے ۔ افغان امن عمل میں بھی پاکستانی کردار کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

انسانیت اور انسانی حقوق کا تحفظ امر یکی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔ امر یکہ اورپاکستان کے تعلقات ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہورہے ہیں ۔ معاشی ترقی اور استحکام کیلئے بھی پاکستان سے مکمل تعاون کرینگے ۔

Leave a reply