کرونا کے باوجود اولمپکس گیمز کا انعقاد کیسے ہوگا ، انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بتادیا

0
35

کرونا کے باوجود اولمپکس گیمز کا انعقاد کیسے ہوگا ، انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بتادیا

باغی ٹی وی :کورونا کے باوجود کھیل ہونےجا رہے اس بارے اہم خبر آگئی . انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ہنگامی حالات ہوئے، تو اس کے باوجود ٹوکیو گیمز کو منعقد کرایا جائے گا۔

اولمپکس کمیٹی کے نائب صدر جان کوٹس نے دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ٹوکیو کے شہریوں اور تمام کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم نے اس بارے تیاریاں کر رکھی ہیں.

ایس او پیز کے متعلق بتاتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ گیمز کے دوران اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل تماشائیوں کے تھوک کے نمونے جدید ترین مشین سے چیک کئے جائیں گے جس سے ان کے صحت کے حوالے سے مسائل فوری سامنے آجا ئیں گے۔ ادھر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے گیمز کے دوران منشیات اور طاقر ور ادویات کے استعمال کی روک تھام کے لئے ڈاگ سے مدد لینے کے علاوہ کھلاڑیوں کی انگلیوں کو جدید کارڈ سے اسکین کرنے کا فیصلہ کیا ۔ واڈا کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کو خشک بلڈ ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے جاپان میں ایک سروے کیا ہے۔ اس کے نتائج کے مطابق جاپانی شہریوں کی 70 فیصد تعداد اولمپکس گیمز کو ملتوی کرنے یا منسوخ کرنے کے حق میں ہے۔

Leave a reply