گورنر سندھ مقتول ناظم جوکھیو کی رہائش گاہ جا پہنچے ، ایسا اعلان کردیا کہ سندھ حکومت ہل جائے

0
35

گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اراکین سندھ سمبلی کے ہمراہ مقتول ناظم جوکھیو کی رہائش گاہ جاپہنچے، اُنہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہارتعزیت کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناظم جوکھیو کو بے دردی سے قتل کیا گیا جبکہ پورے خاندان کو دھمکیاں مل رہی ہیں،بااثر ملزم کو بچایا جا رہا ہے، ایف آئی آر میں چند نام ہیں، اصل ملزمان کے نہیں ہیں،مظلوم خاندان کے ساتھ سٹیٹ کھڑی ہے ،صوبائی حکومت کی جانب سے بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی)مقتول کے ورثاء کو بھروسہ نہیں،جے آئی ٹی فیڈرل حکومت کے تحت بنی گی،ورثاء کی جانب سے وکیل کا بندوبست بھی کریں گے۔
مقتول ناظم جوکھیو کےبھائی افضل جوکھیو اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کےہمراہ میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر میں یہاں آیا تھا،ناظم جوکھیوکے ورثاء کو ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گےاور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی پولیس سے بھی بات کروں گا،یہاں پر جنگل کا قانون چلنے نہیں دیں گے، صوبائی حکومت کی جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں ہے، اس ضمن میں وزیراعظم سے کہہ کر وفاقی سطح پر جے آئی ٹی بنواؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں کئی اراکین ایسے بیٹھے ہیں جن پر قتل کے الزامات لگے ہیں، وزیر اعلی سندھ کو چاہیے کہ ان کا ٹرائل کرائیں، اسمبلی میں قتل کے ملزمان موجود ہیں اور اپنے ہی شہر میں اپنے ووٹرز کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ شکار کے لئے جو عرب پاکستان آتے ہیں، ان کا کوئی قصور نہیں،عرب تو صرف جانوروں کا شکار کرتے ہیں لیکن مقامی وڈیرے اپنے لوگوں کا شکار کرتے ہیں،شکار کا سلسلہ تو پاکستان میں پچھلے 40 سال سے چل رہا ہے، عرب سے جو لوگ شکار کرنے آتے ہیں، اس سے حوشحالی آتی ہے، شکار کے حوالے سے ضابطہ احلاق موجود ہے اور اس پر عملدرآمد بھی ہورہا ہے لیکن مقامی وڈیرے اپنے ہی لوگوں کو قتل کر رہے ہیں، اس کی اجازت نہیں دیں گے۔گورنر سندھ نے متاثرہ خاندان کویقین دلایا کہ وزیراعظم کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔

Leave a reply