گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،بورڈ آف گورنرز کااہم اجلاس ،اہم فیصلے

0
34

لاہور:لاہور جوکہ ایک طرف ملکی سیاست کا اہم مرکز مانا اورگردانا جاتا ہے تودوسری طرف پاکستان کی تعلیمی منڈی بھی لاہور کو کہا جاتاہے، یہی وجہ ہےکہ لاہورمیں تعلیمی سرگرمیوں کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، ایسے ہی تعلیمی حوالےسے لاہور کا گورنمنٹ کالج بہت مشہورہیں ،اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں عبدالسلام سکول آف میتھ میٹیکل سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا ہے

 

پیپلزپارٹی نے کراچی تباہ کیا،وزیراعظم تین مہینےکراچی میں رہیں تونیا کراچی پیش کریں…

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں عبدالسلام سکول آف میتھ میٹیکل سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کی ۔بورڈ آف گورنرز کا تمام تعیناتیاں اور کنٹریکٹ میں توسیع کو سلیکشن بورڈ کے ذریعے سے کرنے کی ہدایت، زیادہ تنخواہوں پر بھی اظہارِ برہمی بھی کیا

گناہ بخشاون آئے تے روزے پئے گئے:مساجد کے اطراف غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ ہونگے

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ عبدالسلام سکول جی سی یو کا فخر ہے اور اس کی فیکلٹی اور انتظامیہ کو مستحکم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروفیسرز کی تین پوسٹوں کا اشتہار دیا جا رہا ہے،جس کے تحت ایک سال کی بجائے تین سال کے کنٹریکٹ پر سینئرز فیکلٹی کو سکول میں تعینات کیا جائے گا۔سکول میں فل ٹائم ریگولر ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی بھی وقت کی ضرورت ہے،جس کے لیے اشتہاردیا جا رہا ہے۔

عالمی جنگ کی تیاریاں عروج پر؛امریکہ نے خلائی فوج کی تشکیل کردی 

Leave a reply