چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ جمیل اختر کو کس کے حکم پرعہدہ واپس ملا اہم خبرآگئی
اسلام آباد:چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ جمیل اختر کو کس کے حکم پرعہدہ واپس ملا اہم خبرآگئی ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ جمیل اختر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا وعدہ کرلیا ہے،عدالت نے یونین کی درخواست سننے سے انکار کر دیا۔ اٹارنی جنرل کے بیان کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔
ذرائع کےمطابق آج اسلام اباد ہائی کورٹ میں دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر عدالت اجازت دے تو چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکشن واپس لے کر جمیل اختر پر الزامات کی شفاف انکوائری کرائی جاسکتی ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی بات مناسب اور قانونی ہے، نیب کے جتنے کیسز آ رہے وہ سارے اختیارات سے تجاوز کے ہیں، قانون کے مطابق وفاقی وزیر کو کے پی ٹی کا آڈٹ کرانے کا اختیار نہیں تھا، حکومت معاملے پر قانون کے مطابق عمل کرے۔
عدالت نے حکومت کی استدعا منظور کرتے ہوئے چئیرمین کے پی ٹی کی درخواست نمٹا دی جبکہ اٹارنی جنرل کے موقف کے بعد چیئرمین کے خلاف یونین کی درخواست سننے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یونینز کی وجہ سے ادارے تباہ ہو رہے ہیں، اداروں میں ڈسپلن ہونا چاہیے۔