آزادی مارچ،حکومت مان گئی، مولانا کا ایک مطالبہ ہوا پورا،مولانا خوشی سے نڈھال

0
80

حکومت مان گئی، مولانا کا ایک مطالبہ ہوا پورا،مولانا خوشی سے نڈھال ،مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ پورا ہونے پر بھی آزادی مارچ سے خطاب میں حکومت کو دھمکی دی اور شدید تنقید کی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، پیپلز پارٹی کے آصف زرداری اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں.سپیکر قومی اسمبلی نے اراکین اسمبلی کو اجلاس میں لانے کی جیل حکام کو ہدایت کر دی.

وزیراعظم عمران خان اسلامی دنیا کے لیڈر بن گئے، بالآخر مسلم لیگ ن نے اعتراف کر ہی لیا

پروڈکشن آرڈر خیرات نہیں، حق ہے، خواجہ سعد رفیق

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے، شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ان کی طبیعت ناساز ہے، وہ جیل میں تھے تا ہم انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آج ان کا آپریشن ہوا ہے، رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا وہ بھی جیل میں ہیں، آج ان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کیا ہے.

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا وہ ہسپتال میں ہیں ،بیماری کی باعث انہیں بھی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے وہ سکھر میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں،جبکہ خواجہ سعد رفیق ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں۔

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

پروڈکشن آرڈر، شاہد خاقان عباسی کے خط پر سپیکر ڈٹ گئے، جوابی خط میں کیا کہا؟

آزادی مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا تھا آج سپیکر قومی اسمبلی کا مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے، جیلوں میں بند اپوزیشن رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئے گئے ہیں، مولانا کی ایک خواہش اور ایک مطالبہ پورا ہو گیا ہے. ماضی مین قومی اسمبلی کے کئی اجلاسوں میں اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج بھی کیا تھا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی کیمپ بھی لگایا تھا.

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

Leave a reply