حکومت کی دو سال کی کارکردگی بدترین، مایوس کن اور کرپٹ ترین،مریم اورنگزیب نے کیا اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کی دو سال کی کارکردگی کو بدترین، مایوس کن اور کرپٹ ترین قرار دے دیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاریخ کی نالائق، نااہل اور کرپٹ ترین حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر عوام سے افسوس اور یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں، دو سال میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 52 روپے فروخت ہونے والی چینی آج 105 روپے سے زائد میں فروخت ہورہی ہے ،دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا،دو سال میں آٹا 35 سے 75 روپے کلو پہنچ گیا ،دو سال میں ملکی تاریخ میں گندم کے سب سے بڑے ڈاکے کےذمہ دار ہیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 20 لاکھ لوگ بے روزگار اور 80 لاکھ غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلے جاچکے ہیں ،دوسال میں پالیسی ریٹ 13. 2 فیصد, صنعت اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں،افراط زر 12 فیصد سے زائد شرح پر,خوراک 15 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی ،دو سال میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا.

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں ،دو سال میں عوام کا آٹا، چینی، پٹرول، دوائی، روزگار عمران مافیا نے چوری کرلیا ،عمران صاحب کا دور آزادی اظہار رائے، دستوری آزادیوں کے لئے سیاہ ترین دور ثابت ہوا،دو سال میں رائے کے اظہار، عدلیہ کی آزادی، آئینی جمہوری وفاقی طرز حکمرانی، پارلیمانی خودمختاری پر کاری ضرب لگی،ان دو سال میں شہریوں کے بنیادی حقوق سوالیہ نشان بن گئے ،قانون سازی کے عمل کو نقصان پہنچایا گیا، مجالس قائمہ کو معطل کرکے رکھ دیاگیا

وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر

دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی

مراد سعید نے وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

وزارت قانون کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، کامیابیاں بتا دیں

پی ٹی آئی حکومت قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل،وزیراعظم کتنی بار ایوان میں آئے؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دو سال سے میڈیا اور سیاسی مخالفین کا گلا گھونٹا جارہا ہے، دو سال سے پارلیمان کا لاک ڈاون جاری ہے،مسلم لیگ (ن) کل پریس کانفرنس میں حکومت کی بدترین کرپشن کی کارکردگی پرحقائق نامہ جاری کرے گی

مدینہ کی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی شکل دینا چاہتا ہوں،وزیراعظم

Comments are closed.