گوجرخان اور گردونواح میں تیز آندھی و بارش، درجنوں مکانوں کی چھتیں گر گئیں، دو جاں بحق، 15 زخمی

گوجرخان باغی ٹی وی نامہ نگار (شیخ ساجد قیوم) گوجر خان میں طوفانِ باد و باراں، درجنوں مکانوں کی چھتیں گر گئیں، دو جاں بحق، 15 زخمی

ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں کی چھتیں اور درخت گرنے کے درجنوں واقعات رونما ہوئے،امدادی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ گوجرخان اور نواحی علاقوں میں درخت ، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نواحی علاقہ سنگنی میں مکان کی چھت گرنے سے 14 سالہ لڑکی اریبہ جاں بحق ہو گئی۔ چنگا بنگیال میں چھت گرنے سے 2 بچے 8 سالہ ظل حسن اور 9 سالہ حیدر عباس جان فوت ہو گئے۔

طوفان باد و باراں کے نتیجہ میں ہونے والے حادثات میں زخمی ہونے والے 15 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

12 سالہ علیزے اور 4 سالہ فرحان کو شدید زخمی ہونے کے سبب تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایم ایس ٹی ایچ کیو گوجرخان ڈاکٹر سرمد کیانی نے میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں بتایا ک آج ہونے والی طوفانی بارش کے باعث دیواریں اور چھت گرنے کے مختلف واقعات میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان میں زخمیوں کو ایمرجنسی میں لایا گیا

جہاں پر تمام زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ شدید زخمی اور فریکچرڈ بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی ریفر کیا گیا

اس ہنگامی صورت حال میں بھرپور امدادی سرگرمیوں سرانجام دینے پر عوامی سماجی حلقوں نے ایم ایس، دیگر ڈاکٹرز سمیت پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا

Leave a reply