پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دو فلسطینی طلبا پر تشدد کیا گیا ہے،پولیس نے دونوں طلبا کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا
پولیس حکام کے مطابق زخمیون کی شناخت خلدون اور عبدالکریم کے طور پر ہوئی، دونوں فلسطین کے رہائشی ہیں اور میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں،دونوں طلبا نے ہاسٹل میں رہائش رکھی ہوئی ہے،فلسطینی طلبا کے ساتھ والے فلیٹ میں فلسطینی طالبات بھی رہتی ہیں، کچھ مقامی اوباش نوجوان طالبات کو چھیڑتے تھے اور انہیں ہراساں کرتے تھے،فلسطینی طلبا نے ان کو منع کیا تو وہ باز نہ آئے اور الٹا ان پر حملہ کر دیا ،حملے سے دونوں طلبا زخمی ہو گئے،
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کو جلد گرفتارکیا جائے گا
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار
خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے








