گوجرانوالہ ، تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ خون کی ہولی، دن دیہاڑے شہر کے مشہور کشمیر روڈ پر فائرنگ پانچ افراد قتل کر دیئے گئے
عینی شاہدین کے مطابق دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار افراد نے پانچوں افراد پر فائرنگ کی اور بھاگ نکلے، جن افراد کو قتل کیا گیا وہ کار میں سوار تھے، ڈرائیور نے گاڑی سے کود کر جان بچائی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوںکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ سے ہلاک ہونیوالوں کی شناخت رانا افتخار، رجب، حافظ سفیان، بوٹا عرف فوجی اور قیصر شاہ کے ناموں سے ہوئی۔
سیٹلائٹ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا،آئی جی پنجاب نے ہدایت دی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی گوجرانوالہ میں 5 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی،اور کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی جلد فراہمی میں کوئی کسر نہ رکھی جائے ۔
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟
اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی
بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال