گلشن اقبال پارک گیٹ نمبر 4 سے جعلی انسپکٹر انٹیلیجنس گرفتار

0
33
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے ایام میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں

شاہدرہ پولیس کی کاروائی ٹاپ ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور اور منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا،ملزم 84 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ،ملزم رش والے مقامات سے موٹر سائیکل چوری کرتا تھا،ملزم کے قبضہ سے 2530 گرام چرس اور ماسٹر چابیاں برآمد کر لی گئی، ملزم نے دوران تفتیش مویشی منڈیوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا، ملزم نذر موٹر سائیکل چوری کے ساتھ منشیات فروشی بھی کرتا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے

گلشن اقبال پارک گیٹ نمبر 4 سے جعلی انسپکٹر انٹیلیجنس گرفتار کرلیا گیا، اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی ،ملزم جاوید نے اپنا تعارف پولیس کو بطور فیصل انسپکٹر انٹیلجنس کے کروایا ،ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کی طرف سے پوچھ گچھ پر شناختی کارڈ چیک کیا گیا ،ملزم کا اصل نام جاوید تھا جبکہ بطور فیصل انسپکٹر انٹیلیجنس کے تعارف کروایا گیا ،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے

علاوہ ازیں شراب فروش 02 بھائیوں سمیت 03 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملت پارک پولیس نے کارروائی کی ،ملت پارک پولیس نے عید پر شراب کی سپلائی ناکام بنا دی ،2 بھائی فروز جاوید ،وقاص جاوید اور ملزم فضل عباس کو گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضہ سے شراب کے مختلف برانڈز کی 161 بوتلیں برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

Leave a reply