معروف گلوکار سنی بینجمن المعروف ایس بی جان انتقال کر گئے

معروف گلوکار سنی بینجمن المعروف ایس بی جان انتقال کر گئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف گلوکار و غزل گائک سنی بینجمن جان المعروف ایس بی جان87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

باغی ٹی وی : اہل خانہ نے گلوکار کے فوت ہونے کی تصدیق کی اہل خان کے مطابق ایس بی جان بیمار تھے اور زیادہ علیل ہونے پر وہ گزشتہ دو ہفتوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ دوران علاج ہی چل بسے-

ایس بی جان کی موت پر شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر موسیقی سے وابستہ افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا جب کہ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے بھی شدید افسوس کا اظہار کہا جا رہا ہے-

واضح رہے کہ ایس بی جان قیام پاکستان سے قبل ہی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے تھے اور وہ وہیں پلے بڑھے، انہوں نے یہیں سے ہی تعلیم حاصل کی ایس بی جان کے دادا بھی موسیقی سے وابستہ تھے اور انہیں بچپن سےہی موسیقی سے خصوصی لگاؤ تھا۔

قیام پاکستان کے فوری بعد انہوں نے گلوکاری کا آغاز کیا اور پہلی بار 1950 کے بعد کم عمری میں ہی انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا-

ایس بی جان کو ان کی مختلف انداز میں غزل گائکی کی وجہ سے شہرت ملی، ان کا شمار پاکستان کے 1960 سے 1975 کے معروف علامی شہرت یافتہ گلوکاروں اور غزل گائکوں میں ہوتا ہے ایس بی جان پاکستان کے چند مسیحی گلوکاروں میں سے ایک تھے انہوں نے پی ٹی وی اور فلموں کے لیے بھی گیت گائے-

ایس بی جان کو ان کی گلوکاری کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان نے 2011 میں اس وقت کے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا –

طویل العمری کے باعث ایس بی جان گزشتہ دو دہائیوں سے موسیقی کی دنیا سے دور تھے، تاہم انہیں موسیقی کی محفلوں میں بطور مہمان دیکھا جاتا تھا۔

Leave a reply