مظفرگڑھ، پانچ دن سے گھر میں فاقے، بچوں کو پانی سے روزہ افطار کرتے دیکھ کر باپ نے خودکشی کرلی

مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں لاک ڈاؤن کے دوران روزگار کھونے والا مزدور اپنے بچوں کو بھوکے سے بلکتا اور پانی سے روزہ افطار کرتے نہ دیکھ سکا،مزدور نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا.حکومتی دعوؤں کے برعکس متاثرہ خاندان کو نہ تو راشن ملا تھا اور نہ ہی امدادی رقم
۔مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کا رہائشی نذیر چند ہزار کی تنخواہ پر مقامی لیب میں کام کرتا تھا،،لاک ڈاؤن کے باعث لیب بند ہونے سے روزگار گیا تو گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی.لواحقین کیمطابق نذیر کے گھر میں گزشتہ 5 دن سے فاقے تھے،،گزشتہ شام اپنی بھوک سے بلکتے 6 بچوں کو پانی سے روزہ افطار کرتے دیکھا تو رات سوتے ہوئے زہریلی گولیاں کھالیں،ورثاء کے مطابق نذیر کا گر بھی کروائے کا تھا جبکہ متاثرہ خاندان کو حکومت کی امدادی رقم اور راشن بھی نہیں ملا تھا،پولیس کیمطابق بھوک کے باعث خودکشی کرنے والے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے.جبکہ مرنے والے شخص کے ورثاء نے احتجاج کیا کہ وہ لاش کا پوسٹ مارٹم نہ کرانا چاہتے.

Comments are closed.