باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے گوگل او ر وکی پیڈیا کو گستاخانہ مواد پھیلانے پر نوٹسز جاری کر دیا
اقدام احمدی کمیونٹی کی جانب سےگمراہ کن سرچ رزلٹس سے متعلق موصول شکایات کا نتیجہ ہے،پی ٹی اے نے گوگل سے رابطہ کرکے غیر قانونی مواد کوفوری طور پر ہٹانے کی ہدایات کر دیں،نوٹس غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے کے قواعد 2020 کے تحت جاری کیا گیا
Press Release: PTA issues Notices to Google Inc. and Wikipedia on account of disseminating sacrilegious content through the platforms. pic.twitter.com/AhG9PHCJS1
— PTA (@PTAofficialpk) December 25, 2020
پی ٹی اے کے مطابق اس معاملے پر وسیع گفت و شنید کے بعد وکی پیڈیا کو نوٹس جاری کردیا گیا تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچتے ہوئے گستاخانہ مواد کوفوری طورپر ہٹا دیا جائے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے مطابق متعلقہ پلیٹ فارمز کی جانب سے عدم تعمیل کی صورت میں پی ٹی اے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 (پی ای سی اے)اور قواعد 2020 کے تحت مزید کارروائی کر سکتا ہے۔
فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا
فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع
پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ
گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ
فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں بڑا اعلان،دل جیت لئے