گستاخانہ خاکے،فرانس کے سفیر کو ہم نے احتجاج ریکارڈ کروا دیا، وزیر خارجہ

0
68

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ردعمل کے طور پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں اپنی طرف سے اور حکومت پاکستان کیطرف سے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو ،کی پر زور مذمت کرتا ہوں

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کے شائع کردہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ،لوگ مشتعل ہیں اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسلاموفوبیا، نسل پرستی، اور زینوفوبیا کا رحجان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی ،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھی اس معاملے کی نشاندہی کی اور دنیا سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا تدارک ہونا چاہیے ،بین الاقوامی سطح پر، مل بیٹھ کر یہ سوچنا چاہیے کہ ایسے رحجانات کو کیسے روکا جائے جو دوسروں کے جذبات مجروح کرتے ہوں،اور ان کے خلاف بند کیسے باندھا جائے؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے ہم آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہے ،لیکن آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے ہاتھ دوسروں کی دل آزاری کا لائسنس آ گیا ہے ،ہمیں توقع ہے کہ عالمی برادری فی الفور اس مسئلے کا تدارک کریگی اور ایسے رحجانات کی بیخ کنی کریگی ،حکومت پاکستان نے حکومت فرانس کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے ،ہم نے اپنے جذبات، حکومت فرانس تک ان کے سفیر کے ذریعے پہنچا دیے ہیں ،میں توقع کرتا ہوں کہ نہ صرف ایسی گستاخانہ حرکت نہ دہرائی جائے بلکہ جنہوں نے یہ حرکت کی ہے انہیں کٹہرے میں لایا جائے

فرانسیسی صدر گستاخوں کے سرپرستی کرنے لگے،گستاخانہ خاکوں کی مذمت سے کیا انکار

Leave a reply