گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے

0
42

کورونا وائرس صورتحال سے مزید 10 مریض جاں بحق اور 1039 دیگر متاثر ہوئے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد 6566 ہوگئی ہے اور 14110 ٹیسٹ کیے جانے پر 1039 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 10 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اموات کی تعداد 6566 ہو گئی ہے جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 14110 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے 1039 کیسز کا پتہ چلا جو کہ 7.4 فیصد موجودہ تشخیصی شرح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 5362561 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن کے نتیجے میں418،61 کیسز کی تشخیص کی گئی ان میں سے 87 فیصد یعنی 364455 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہوانے والے 1306 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 47440 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 46149 گھروں میں ، 34 آئسولیشن مراکز میں اور 1257 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1110 مریضوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے جن میں 86 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 1039 نئے کیسز میں سے 525 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 181 ، جنوبی 122 ، وسطی 104 ، کورنگی 64 ، غربی 34 اور ضلع ملیر 20 شامل ہیں۔ حیدرآباد میں 79 ، ٹھٹھہ 42 ، کشمور 39 ، میرپورخاص 37 ، مٹیاری 35 ، نوشہروفیروز 34 ، بدین 32 ، تھرپارکر 29 ، گھوٹکی 27 ، سکھر 26 ، سجاول 18 ، ٹنڈو اللہیار 17 ، عمرکوٹ اور شکارپور14-14 ، جیکب آباد 13 ، لاڑکانہ 6 ، شہید بینظیر آباد 4، دادو ، جامشورو ، سانگھڑ اور ٹنڈو محمد خان 3-3اور خیرپور 2 کیسز ہیں۔

مراد علی شاہ نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ ویکسی نیشن کے اعداد و شمار کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60712 ویکسین لگائی گئی- مجموعی طور پر 9846331 ویکسین لگائی گئی ہیں جو کہ آبادی کا 28.88 فیصد ہیں۔

Leave a reply