گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض انتقال کر گئے ،937 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

0
23

وزیراعلی سندھ سید مراد علیٰ شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں16مریض انتقال کرگئے جبکہ 937نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور1361 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15741 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 937 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 6 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5089 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 4151590 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور321408 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1361 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 292001 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 90.8 فیصد ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اس وقت 24318 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 23344 گھروں میں ،25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 949 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 890 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 937 نئے کیسز میں سے 473 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 152، ضلع وسطی 127،ضلع شرقی 126، ضلع غربی 28 ، کورنگی اور ملیرمیں سی20-20نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

Leave a reply