گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک شہید،افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی

0
130
gawadar

گوادر میں پر تشدد ہجوم نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پرتشدد ہجوم کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا ہے جبکہ ایک افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیری کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ،ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں ،ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،پرتشدد ہجوم کے حملے میں سپاہی شبیر بلوچ شہید ہو گئے

سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن واستحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکارنہ ہوں، پرسکون اور پرامن رہیں اور امن وامان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں،سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کربلوچستان کا امن واستحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سوشل میڈیا پرجعلی تصاویراور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے بدنیتی پرمبنی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پرغیرقانونی پرتشدد مارچ کیلئے ہمدردی اورحمایت حاصل کرنے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا۔

ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ ماہ رنگ بلوچ کے دہشت گردوں نے آج گوادر میں بغیر کسی اشتعال کے ایک ایف سی سولجر کو انتہائی ظالمانہ طریقے سے تشدد کر کے شہید کر دیا اور ایک آفیسر کی آنکھ بھی ضائع کر دی اس کے علاوہ بھی کئی ایف سی سولجر زخمی ہیں- قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے سے ہی ماہ رنگ بلوچ اور دہشت گردوں کے پر تشدد عزائم سے عوام کو آگاہ کر چکے ہیں ،حکومت کو فوری اِن شر پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنی چاہئے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے

کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

ہائی کورٹ نے بلوچ مظاہرین کی گرفتار ی کا کیس نمٹا دیا

بلوچ لانگ مارچ،300 افراد گرفتار،مذاکراتی کمیٹی قائم،آئی جی سے رپورٹ طلب

ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت

 دو ہفتوں میں بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے سے روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

لوگوں کو لاپتہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی کوئی پالیسی تھی؟ عدالت کا استفسار

لاپتہ افراد کیس،وفاق اور وزارت دفاع نے تحریری جواب کے لیے مہلت مانگ لی

عدالت امید کرتی تھی کہ ان کیسز کے بعد وفاقی حکومت ہِل جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ

”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

Leave a reply