حفیظ اور آفریدی پارٹنر بن گئے ، دلچسپ خبر

0
44

حفیظ اور آفریدی پارٹنر بن گئے ، دلچسپ خبر

باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرکٹ میچ کے علاوہ دیگر مشاغل بھی کافی دلچسپ ہوتے ہیں. سینئر کھلاڈی اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے گالف کھیلتے ہوئے شاہین شاہ کو اپنا نیا گولف پارٹنر ٹھہرایا ہے اور اس پر انہوں نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ اپنے اس پارٹنر کے ملنے پر خوش ہیں۔

اپنی اس آف کھیل کی ویڈیو بھی شیئر کی ، محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کی گولف کھیلتے ویڈیو شیئر کی ہے اور اس کی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ میرے نئے گولف پارٹنر شاہین شاہ آفریدی کو گولف کی دنیا میں خوش آمدید

اس کا جواب دیتے ہوئے شاہین شاہ نے محمد حفیظ کے ٹوئٹ پر کہا کہ حفیظ بھائی کے ساتھ گولف سیشن سے مزا آیا اور لطف اندوز ہوا۔یہاں دلچسپ بات شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے گولف سے زیادہ محمد حفیظ کی کمنٹری کو انجوائے کیا۔

Leave a reply