احساس کفالت پروگرام امداد میں کٹوتی کرنیوالوں کو صحافی بھی بچانے میں مصروف
احساس کفالت پروگرام امداد میں کٹوتی کرنیوالوں کو صحافی بھی بچانے میں مصروف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احساس پروگرام کے تحت حکومت کی جانب سے عوام کو دی جانیوالی امداد میں کٹوتی کی جانے لگی تو دوسری جانب صحافی بھی غریب افراد کا حق مارنے والوں کی سرپرستی کرنے لگ گئے
چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے پاکستان کا رخ کیا تو لاک ڈاؤں کی تجویز آئی تا ہم وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کی اور سمارٹ لاکڈاؤن کی تجویز دی جس پر عمل پیرا ہوتا رہا، کرونا سمارٹ لاکڈاؤن کے دوران حکومت نے عوام کو مختلف شعبہ جات میں ریلیف دیا، اسی عرصے میں حکومت کی جانب سے احساس پروگرام شروع کیا گیا جس میں غریب اور مستحق افراد کو 12 ہزار روپے تصدیق کے بعد دیئے جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا
احساس پروگرام کی انچارج ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہیں، انہوں نے بڑے منظم طریقے سے احساس پروگرام کی رجسٹریشن کی اور شفاف طریقے سے رقوم کی تقسیم کی گئی تا ہم کچھ مقامات پر رقوم کی تقسیم کے دوران کرپشن ہو ئی تو اسکا نوٹس لیا گیا اور مقدمے درج کر کے غریبوں کا پیسہ ہڑپ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی گئی
حال ہی میں ایک ایسا واقعہ دوبارہ پیش آیا جہاں پنجاب کے شہر چنیوٹ میں احساس کفالت سنٹر چنیوٹ کے مقصود ملک خواتین کو دی جانے والی رقم میں پانچ پانچ سو کی کٹوتی کرنے لگے، اہل علاقہ نے مقصود ملک کے خلاف اس کی دکان کے باہر احتجاج کیا ،دوران احتجاج ایک خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے بارہ ہزار کی بجائے پانچ سو کم دیئے گئے ہیں، احتجاج کے موقع پر بڑی تعداد میں عوام جمع تھی، اس کی ویڈیو باغی ٹی وی کے پاس آئی اور نمائندہ باغی ٹی وی چنیوٹ کی خبر باغی ٹی وی پر نشر ہوئی تو اسکے بعد احساس کفالت پروگرام سنٹر کے مقصود ملک نے باغی ٹی وی سے رابطہ کیا
چنیوٹ, احساس پروگرام کے مستحق افراد کو سرعام لوٹنے کا سلسلہ جاری انتظامیہ خاموش تماشائی دوکاندار احساس کفالت پروگرام کے تحت غیر قانونی کٹوتی کے ساتھ ایس او پیز کی بھی دھجیاں اڑانے لگے#BaaghiTv #Chiniot @OfficialDPRPP @chiniot_police @ChiniotDc pic.twitter.com/kzxzATdaXz
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 9, 2021
مقصود ملک نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ جو خبر چلائی گئی ہے وہ صحیح نہیں ہے اس خاتون کو پورے پیسے دیئے گئے ہیں، مقصود ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ خود کہتے ہیں کہ جلدی پیسے دو اور پانچ سو رکھ لو لیکن ہم پورے پیسے دے رہے ہیں کسی کی کٹوتی نہیں کی، مقصود ملک نے باغی ٹی وی کو اسی خاتون کی ویڈیو بھی بھیجی جو خصوصی طور پر بنائی گئی اورااس میں وہ خاتون بارہ ہزار گن رہی ہے
چنیوٹ, سرکاری طور پر احساس پروگرام کے تحت سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے شہری لٹنے لگے
احساس پروگرام کے تحت ملنے والی رقم سے دوکاندار غیر قانونی کٹوتی کرنے لگے , مستحق سے پانچ سو روپے وصول کرکے بقایا رقم دی جاتی ہے,#Punjab #PunjabPolice @chiniot_police @ChiniotDc pic.twitter.com/IrvhJYPgTy— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 9, 2021
باغی ٹی وی کی ٹیم نے جب دونوں ویڈیوز کا بغور جائزہ لیا تو جو خبر باغی ٹی وی نے نشر کی تھی اس ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ خاتون پانچ سو روپے کم ملنے پر سراپا احتجاج ہے اور اس نے ہاتھ میں جو پیسے پکڑ رکھے ہیں اس میں سو سو کے نوٹ نظر آ رہے ہیں دوسری جانب اطلاعات کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے انچارج مقصود ملک نے جو ویڈیو بھیجی وہ اس خاتون کے احتجاج کے بعد اسکو دوبارہ بلا کر پورے پیسے دینے کے بعد ویڈیو خصوصی طور پر بنائی گئی ، جب خواتین احتجاج کر رہی ہیں تو کفالت سنٹر کے انچارج مقصود ملک اس مظاہرے میں جاتے ہیں اور احتجاج کرنیوالی خاتون کو بلا کر اس کو پورے پیسے دیتے ہیں ساتھ ہی اس کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دیتے ہیں کہ ہم نے پورے پیسے دیئے
سوال یہ ہے کہ اگر اس خاتون کو پورے پیسے ملے تھے تو وہ احتجاج کیوں کر رہی تھی ؟ اور اس احتجاج میں وہ اکیلی نہیں تھی بلکہ اسکے ساتھ اور بھی خواتین تھیں جن کا یہی موقف تھا کہ انکو پیسے کم دیئے جا رہے ہیں
باغی ٹی وی نے احساس کفالت سنٹر چنیوٹ کے انچارج مقصود ملک کو اپنا موقف دینے کو کہا جس پر انکا کہنا تھا کہ وہ بدنام ہو گئے ہیں، علاقے میں اچھی شہرت تھی تا ہم غلط خبر چلی ہے، باغی ٹی وی کی جانب سے کہنے کے باوجود مقصود ملک نے کوئی ویڈیو موقف نہیں دیا
مقصود ملک سے بات چیت کے بعد چنیوٹ سے ممبر پریس کلب فیصل آفتاب جو 131 چینل کے بیورو چیف، اخبار کے ایڈیٹر ہیں کی کال آئی جس میں سب سے پہلے انکا کہنا تھا کہ ڈی پی پر لگی تصویر دیکھی، انہین کہا گیا کہ نہیں تو وہ کہنے لگے میں 131 چینل کا بیورو چیف ہوں ، کفالت سنٹر کا انچارج میرا بھائی ہے اسکے ساتھ تعاون کریں، فیصل آفتاب نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تعاون کی درخواست کی جس پر انہیں کیا گیا کہ ویڈیو موقف بھجوا دیں باغی ٹی وی موقف نشر کر دے گا تا ہم چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی موقف نہیں بھجوایا گیا
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم
کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ
یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام
لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے
احساس پروگرام کے 12 ہزار ملنے کی خوشی میں سبزی فروش نے کیا سبزی مفت دینے کا اعلان
باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق احساس کفالت سنٹر چنیوٹ میں کٹوتی کی جا رہی تھی جس پر خواتین نے احتجاج کیا اور پورے چنیوٹ میں سے باغی ٹی وی کے علاوہ ایک اور میڈیا کے ادارے نے اسکی کوریج کی ہے باقی کسی نے کوریج نہیں کی،بلکہ خبریں رکوانے کی کوشش کی گئی، باغی ٹی وی سے دوران گفتگو چنیوٹ پریس کلب کے رکن فیصل آفتاب سے سوال کیا گیا کہ آپ باغی ٹی وی سے کس قسم کا تعاون چاہتے ہیں تو انکا کہنا تھاکہ ہم بھی صحافی ہیں آپ بھیصحافی ، ہماری فیلڈ ایک ہے، ویڈیو ڈیلیٹ کر دیں یا پھر اسی ویڈیو کے ساتھ ہمارا موقف دیں (واضح رہے کہ ابھی تک موقف نہیں بھیجا گیا) اگر تعاون نہیں کریں گے تو پھر سپیشل برانچ کے پاس سے میں سارا کام کروا لوں گا .مقصود ملک کو وہاں سے بچا لوں گا، وہ میرا بھائی ہے اور مجھے بچانا آتا ہے،
چنیوٹ پریس کلب کے ممبر فیصل آفتاب اور احساس کفالت پروگرام کے انچارج مقصود ملک اگر اس خبر پر اپنا ویڈیو یا تحریری موقف دینا چاہیں تو اسے من و عن شائع کیا جائے گا