آصف زرداری نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

0
52

سابق صدر آصف زرداری نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی بھی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا.

آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں ہزاروں کروڑوں کھا گئے،عبدالحفیظ شیخ کو بھی پکڑیں ہمارے ساتھ، عبدالحفیظ شیخ کو ڈالیں جیل میں اور پوچھیں کہاں ہیں ہزاروں کروڑوں،

صحافی کی جانب سے جب آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ کیا ملین مارچ میں شریک ہوں گے؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ملین مارچ میں عدالت سے شریک ہوں گے ،فکر نہ کریں.

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ پی پی کے دور میں بھی وزیر خزانہ تھے، اسد عمر کے وزارت خزانہ سے استعفیٰ دینے کے بعد موجودہ حکومت نے عبدالحفیظ شیخ کو مشیز خزانہ بنایا ہے، اس لئے آصف زرداری نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.

حکومت کیخلاف تحریک کی قیادت کون کرے گا؟ آصف زرداری بول پڑے

دوسری جانب آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں عدالت نے آج دس دن کی توسیع کر دی ہے.

سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا

رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

Leave a reply