ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے خلاف بینک ملازمین کا ملک بھرمیں احتجاج

0
132

کراچی: وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے اور رمضان المبارک میں اوقات کار بڑھانے کے لیے خلاف بینک ملازمین نے اسٹیٹ بینک کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں میں ہفتہ وار کاروبار کے چھ دن کام کے لیے کھلا رکھنے کے احکامات کے خلاف نجی بینکوں کے ملازمین نے جمعہ کو اسٹیٹ بینک کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جس کے سبب آئی آئی چندریگر روڈ پر کچھ وقفے کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر بینکوں کےاوقات کار میں تبدیلی،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟


بینک ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں 6 روز کام نہیں کریں گے بلکہ انہیں ہفتہ کے روز چھٹی چاہیے، ہم انسان ہیں ہم پر ظلم نہ کیا جائے۔


مظاہرین نے وزیراعظم سے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہفتے کے دن کی تعطیل بحال نہیں کی جائے گی بینکرز فورم کے تحت روزانہ دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں حیدرآباد، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں بھی بینک ملازمین نے احتجاج کیا اور ہفتہ وار چھٹی کی بحالی کا مطالبہ کیا جبکہ سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پر بھی #ہفتے_کی_چھٹی_بحال_کرو ٹاپ ٹرینڈ پر ہے-

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ہراساں کرنے پر عدالت کا بڑا حکم

حاضرسروس آرمی آفیسر پرمبینہ تشدد ،لاہور پولیس کا موقف بھی آ گیا

Leave a reply