حج کی جعلی اسکیموں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ

حج کی جعلی اسکیموں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ

سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ نے عازمین کو حج کی جعلی اسکیموں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے لیے بکنگ صرف منظور شدہ پلیٹ فارمز کے ذریعے کی جاتی ہے۔ سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت نامہ کے حج کرنا ایک خلاف ورزی ہے اور اس خلاف ورزی پر سسٹم حرکت میں لایا جائے گا۔


وزارت نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ سعودی عرب کے اندر سے مناسک حج کی ادائیگی کے لیے ریزرویشن وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ اور ”نسک“ ایپلی کیشن کے ذریعے کی جارہی ہے۔ وزارت کے مطابق یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا سے آنے والے عازمین حج ”نسک“ پلیٹ فارم کے ذریعہ بکنگ کرا سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
اسلامی ملکوں سے حج کی بکنگ حجاج کے لیے قائم ریزرویشن دفاتر سے کی جارہی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو لوگ اس سال سعودی عرب کے باہر سے حج کرنے کے خواہش مند افراد صرف حج ویزا کے ذریعے ہی سعودی عرب آکر مناسک حج ادا کرسکتے ہیں۔ بیان کے مطابق وزٹ، سیاحت، ورک، ٹرانزٹ اور دیگر ویزے رکھنے والے افراد کو سعودی عرب میں حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت نہیں۔

Comments are closed.