حج پالیسی 2023ء کی منظوری دے دی گئی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023ء کی منظوری دے دی، حج کیلئے 9 کروڑ ڈٓلر کا زرمبادلہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں حج پالیسی 2023ء کی منظوری دیدی گئی۔
اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے حج کیلئے 9 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریںگے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 50، 50 فیصد کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا، جو 870 سے 1220 ڈالر تک ہوگا۔ جبکہ سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی، جو 3 لاکھ 10 ہزار روپے سے لے کر 3 لاکھ 30 ہزار روپے متوقع ہے، رواں برس مکمل سرکاری حج 10 لاکھ 25 ہزار روپے تک ہوسکتا ہے۔







