سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کیلئے نیا سفری حکمنامہ جاری کر دیا

0
91

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : سعودی عرب کی حکومت نے حج پرآنے والی خواتین کےلیےمحرم کے قانون پرسختی سےعملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم کا ساتھ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بشری۔ گوگی۔ خان چور ابھی تک کاروائی کیوں شروع نہیں ہوئی؟ امبر دانش

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکم نامے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ائیر لائنز نئے ہدایت نامہ پر سختی سے عملدرآمد کریں کوتاہی برتنے والی ائیرلائن کو جرمانہ کیساتھ سخت سزائیں دی جائیں گی۔

واضح رہےکہ قبل ازیں سعودی حکومت نے 18 سے 65 سال تک کی خواتین کو مرد سرپرستوں ( محرم ) کے بغیر عمرے کی اجازت دے دی تھی اس بات کی شرط رکھی تھی کہ ایسی خواتین کو گروپ کا حصہ رہنا ہوگا اس حوالے سے سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یہ فیصلہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کی جانے والی سماجی اصلاحات کا ایک حصہ ہے ایسی خواتین کو عمرے کی اجازت دی گئی جنہوں نے کورونا کے خلاف قوت مدافعت کی ایک ڈوز لگوائی ہے اور وہ کسی بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔

سعودی عرب کا 25 یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان

Leave a reply