حکومت ہوش کے ناخن لے ،گلگت بلتستان میں آگ سے نہ کھیلے،قمر زمان کائرہ

qamar zaman

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پرامن احتجاج کو طاقت سے دبانا بدقسمتی ہے،

قمر زمان کائرہ کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کی ایک جیتی نشست کوشکست میں بدلنا قابل قبول نہیں، انصاف ملنے تک گلگت میں پارٹی کارکنوں کا غصہ کم نہیں ہوگا،وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور گلگت بلتستان میں آگ سے نہ کھیلے ،پیپلز پارٹی نے کبھی گھیراؤ جلاؤ کی سیاست نہیں کی۔ہم سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ 126 دن ملک کو یرغمال کرنے والے پیپلز پارٹی کا پر امن احتجاج برداشت نہیں کرتے،تحریک انصاف کے کارکنان نے گاڑیاں جلا کر افراتفری پیدا کرنے کی سازش کی، چیف الیکشن کمیشنر تحریک انصاف کے ساتھ ملے ہوئے ہیں،چیف الیکشن کمیشنر معاہدے مطابق ووٹوں کی فرانزک آڈٹ نہیں کروا رہے،

شیری رحمان نے کہا ہے کہ چار حلقوں کی بنیاد پر ملک کو بند کرنے والے ہمارے مطالبے پر ایک حلقے کی فارنزک آڈٹ نہیں کروا رہے،2018 دھاندلی ماڈل گلگت بلتستان میں نہیں چلنے دینگے، دھاندلی سرکار اب بےنقاب ہو چکی ہے،گلگت بلتستان کا امن خراب ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہونگے ،شرپسندی کے واقعات میں افراد کو گرفتار کرے ہمارے کارکنان کو نہیں،تباہی سرکار ہوش کے ناخن لے، دھاندلی چھپانے کے لئے حکومت کو گلگت بلتستان کا امن خراب ہونے نہیں دینگے، وفاقی وزراء گلگت بلتستان میں غنڈہ گردی بند کریں،

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش کا کہنا ہے کہ حلقہ دو کے نتائج اپنے حق میں کرنے کے لئے گنڈاپور کی جانب سے گلگت بلتستان میں فسادات کو ہوا دینا قابل مذمت عمل ہے، گلگت بلتستان میں بدامنی کی مکمل ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر اور علی امین گنڈاپور پر عائد ہوتی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت، کارکنان اور عوام کسی بھی طرز کے پرتشدد مظاہرے کے حامی نہیں، پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ گلگت بلتستان کے امن کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے،

واضح رہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ فاریسٹ کا آفس اور چار گاڑیاں جلا دیں، مظاہرین نے فائر بریگیڈ کی گاڑی پر بھی پتھراؤ کیا، حکومت نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے.

Comments are closed.