موجودہ حکومت کو گھر کون بھیج سکتا ہے؟ شیری رحمان کے دعویٰ پر مولانا بھی حیران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ الزامات اربوں سے شروع ہوکر ایک گھر پر آ جاتے ہیں، علیمہ خان کےخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی؟ کسی حکومتی وزیرکیخلاف کارروائی شروع کیوں نہیں ہوئی؟ تاریخ کاسب سے زیادہ قرض موجودہ حکومت نے لیا، مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید کم ہوچکی ہے.
باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں جاری
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی
شیری رحمان نے مزید کہا کہ بغیر کسی ثبوت کےرہنما وَں کو قید میں رکھنا روایت بن گئی ہے،موجودہ حکومت کے پاس عوام کو دینے کیلیے کچھ نہیں، موجودہ حکومت نے پارلیمان کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے،70دن سے بغیر ریکوزیشن سینیٹ کا اجلاس نہیں بلایا جارہا ہے، حکومت کی ناقص پالیسیوں پر اپوزیشن متحد ہے
شیری رحمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو مفلوج کردیا گیا، آئینی بحران پیدا ہوگیا،حکومت کو معلوم ہے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن انہیں گھر بھیج دے گا،