حکومت نے یہ کام نہ کیا ہمیں سڑکوں پر آنا پڑے گا ، خواجہ سعد رفیق

0
47

حکومت نے یہ کام نہ کیا ہمیں سڑکوں پر آنا پڑے گا ، خواجہ سعد رفیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ھماری سرتوڑ کاوشوں کے بعد نشاط کالونی لاھور کینٹ میں 70 کنال پر مشتمل نشاط پارک 2011/2012 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کروایا،

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب ھارٹیکلچر اتھارٹی کو اسکی تعمیراور آپریٹ کرنیکی ذمہ داری سونپی گئی،اس پارک میں اھل علاقہ کے لئے فٹبال گراؤنڈ ، جاگنگ ٹریک ، میرج لان ، جناز گاہ، باڈی بلڈنگ جم ، کیفے ٹیریا ، چلڈرن پارک سمیت تمام ضروری سہولتیں موجود ھیں

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ھماری حکومت کے خاتمے کے ساتھ ھی مجھے گرفتار کر لیا گیا اور ان ھی دنوں PHA اس پبلک پارک کو لاوارث چھوڑ کر بھاگ گئی،اب یہ سرکاری پبلک پارک حکومتی عدم توجہ کے باعث کھنڈر بن رھا ھے

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ھمارا مطالبہ ھے کہ پی ایچ اے فی الفور اس حکومتی ورثے کو سنبھالے اور عوامی سہولت کا بندوبست کرے ،امید ھے کہ ھمیں اس مسئلے کے حل کیلئے سڑک پر نہیں آنا پڑے گا

Leave a reply