حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کریں، مولانا فضل الرحمان

0
41

حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کریں، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جامعہ قاسم العلوم ملتان آمد ہوئی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود جامعہ قاسم العلوم پہنچ گئے .سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی بھی پی پی رہنماوں سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں جے یو آئی اور پیپلز پارٹی رہنماوں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری,مفتی ابرار احمد اور قاری ابراہیم بھی ملاقات میں شریک تھے

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی،جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی مکمل سپورٹ کریں گے،اس فتنے سے بڑی جدوجہد کے بعد قوم کو نجات ملی ہے اور آج جس کرب سے ملک گزر رہا ہے یہ ساری بنیادیں وہی ہیں اور اس سب کے آفٹر شاکس جھٹکے ہیں جو ابھی جاری ہیں حکمران اتحاد کا متفقہ فیصلہ ہے کہ 2018 انتخابات میں جس جماعت کا امیدوار دوسری پوزیشن پر تھا بقیہ تمام جماعتیں اسکی الیکشن میں حمایت کرینگی شہباز حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کریں۔ کس چیز کا انتطار ہے،کون سی مصلحت آڑے ہے ۔کیایہ میاں نواز شریف سے زیادہ محترم ہے،اُن کی بیٹی سے زیادہ محترم ہے

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ,ٹرانس جینڈر بل کیسے پاس ہوا ؟ اس پر پہلے کوئی توجہ کیوں نہیں ہوئی ؟ ہم نے 2018 میں بھی یہ بل کمیٹی میں بھیجنے کا کہا تھا,ٹرانس جینڈر بل کی اصلاح کی طرف جا رہے ہیں. پارلیمنٹ ہی اصلاح کا راستہ ہے,رانا ثناءاللہ لانگ مارچ کا علاج کرنے کے لیے بیٹھے ہیں,

پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،فارن فنڈنگ کیس میں انہوں نے غلط بیانی کی ہے، پی ٹی آئی امپورٹڈ پارٹی ہے، بڑی جدوجہد کے بعد قوم کو فتنہ سے آزادی ملی ہے،یہ ہمیں طعنہ دیتے ہے کہ یہ ایک امپورٹڈ پارٹی ہے، ان کو چور چور کا نعرہ لگانا اب چھوڑ دینا چاہئے ،عمران خان نے فارن فنڈنگ کے بہت سے بینک اکاؤنٹس کنسیل کیے یہ غیرقانونی ہے اور وہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ ثابت ہوگیا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کہ انہوں نے فارن فنڈنگ میں غلط بیانی کی ہے۔ اتحادی حکومت کوعوامی مسائل کا ادراک ہے، مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے،

سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ,عمران خان کون ہے جو حکومت کو ڈکٹیشن دے,,پہلے اپنی حکومت 2028 تک بتاتے رہے جب عدم اعتماد آیا تو کہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دو،مشکل فیصلے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے کیے گئے ہم نے پارٹیوں پر ملک کو ترجیح دی,سائفر کو پہلے مراسلہ پھر خط کہتے ہیں,ہمارے دور میں ایسے سائفر روزانہ آتے تھے,سائفر کے ساتھ کھیلنے کا کہا اور جلسے میں جھوٹا خط لہرا کر ملک کا کتنا نقصان کیا گیا,

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان کوجھوٹے بیانیے پرسزا ملنی چاہیئے،گیلانی

Leave a reply