حکومت کے خلاف بلاول ہاؤس میں بلاول اور ن لیگی قائدین نے سر جوڑ لئے

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہیں

پیپلز پارٹی کے چییئرمین بلاول زرداری لاہور پہنچے تھے تو آج مسلم لیگ ن کا وفد بلاول زرداری سے ملنے پہنچ گیا،بلاول ہاؤس لاہور میں اپوزیشن کی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت کے خلاف سر جوڑ لئے

ملاقات میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے کی تیاری پر مشاورت ہو گی، بلاول زرداری سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ نے کے صدر شہباز شریف کی ہدایت پر ن لیگی رہنما احسن اقبال، ایاز صادق اور سعد رفیق بلاول ہاوس پہنچے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی بھی موجود ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے وفد کے درمیان مجموعی ملکی سیاسی صورت حال زیر بحث آئی

اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے خلاف ممکنہ اے پی سی کے ایجنڈے میں ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال کے علاوہ کورونا وائرس، مہنگائی، آٹا، چینی اور ادویات سکینڈل شامل ہیں۔اے پی سی کے ایجنڈے میں حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیوں اور نیب قوانین میں ممکنہ ترامیم کے امور بھی زیر بحث آئیں گے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تجویز زیر غور ہوگی۔

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

سینتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایسا جواب جمع کروایا کہ پی پی رہنما ہوئے پریشان

مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

قائدین کی ملاقات کے بعد اے پی سی کے ایجنڈے کی حتمی تجاویز دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے بھی مشاورت کی جائے گی، اپوزیشن کی دیگر جماعتیں پہلے ہی بلاول بھٹو زرداری کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرا چکی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی حکومت کے خلاف اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن کی اے پی سی کی تاریخ کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے تا ہم آج ملاقات میں ایجنڈہ طے کر لیا جائے گا اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی،

Leave a reply