حکومت چند گستاخوں کو بھی پھندے پہ چڑھائے،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: واقعہ سیالکوٹ کی بنیاد پر کچھ لوگوں کا دینِ اسلام سے شکوہ یا 295C پر تنقید نہایت شرمناک عمل ہے۔ یورپ کی آغوش میں بیٹھے مصروفِ آرام لوگوں کو اسلام کی ترجمانی کا حق حاصل نہیں ہے۔
سیالکوٹ واقعہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے اس کے محرکات کا خاتمہ ضروری ہے۔ کسی کے گستاخانہ اقدام کا تعین عوام کا کام نہیں بلکہ مستند علماء کا منصب ہے۔ کسی گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ 295C پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ آج تک کسی ایک گستاخ رسول ﷺ کو بھی 295C کے تحت عملاً سزا نہیں دی گئی۔ کئی مبینہ گستاخوں کو عمداً چھوڑنے کی وجہ سے عوام میں ایک ایسا مائنڈ سیٹ بن گیا ہے جس کے نتیجے میں سیالکوٹ جیسے واقعات رونما ہونے لگے۔ یہی وجہ ہے کہ واقعہ سیالکوٹ کی ویڈیوز میں تشدد کرنے والوں کی طرف سے بھی یہ بات بار بار دہرائی جا رہی تھی۔ ”جب عدالتیں گستاخوں کو سزائیں نہیں دیتیں تو ہم خود ان کو سزا دے رہے ہیں۔“ 295C کے تحت آج تک جتنے لوگوں کو سزائیں سنائی گئیں، اگر بقول لبرلز ان میں سے توہین کے کچھ الزام جھوٹے تھے تو پھر بھی سارے الزامات تو یقینا جھوٹے نہیں ہیں۔
حکومت چند گستاخوں کو بھی پھندے پہ چڑھائے تو عوام کا قانونی طریق کار سے گستاخوں کو سزا دلوانے کے معاملہ میں اعتماد بحال ہو جائے گا اور واقعہ سیالکوٹ جیسے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔
حکومت مزید خون بہانے اور لاشیں گرانے سے باز آ جائے۔محمد اشرف آصف جلالی
آل و اصحاب رضی اللہ عنہم کی محبت کا سبب ذاتِ رسول ﷺ ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد کیا جائے،اشرف آصف جلالی
نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار
نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا
داتا دربار سمیت اہم مقامات پر دھماکہ کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار
مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد کیا جائے،اشرف آصف جلالی