باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ن لیگ متحد ہے، نواز شریف اور شہباز شریف دونوں جماعت کے قائد ہیں
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان 4 سال میں مہنگائی اور بے روزگاری کی بجائے اگر عوام کی خدمت کرتے تو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے پیچھے نہیں چھپتے مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں 4 حلقے کھولے تھے، عمران خان نے 126 دن کا دھرنا دیکر تماشہ لگایا سلیکٹڈ اور ریجیکٹڈ حکمرانوں نے قوم کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ہے ان کا محاسبہ ہوگا، متحدہ اپوزیشن ان کا مقابلہ کرے گی ، کراچی میں صنعت بند ہو گئی ہے یہ کس ایکسپورٹ کی بات کرتے ہیں ، انہوں نےظالمانہ اقدامات کئے ، چار سال تک ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ،جب پیداوار نہیں ہوگی تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ اب کہا جا رہا ہے گھریلو صارفین کو ایل پی جی فراہم کی جائے گی ، کیا اب ایل پی جی کیلئے بھی لوگوں کو سخت سردیوں میں لائنوں میں لگاؤ گے ، اپنے پیاروں ، اے ٹی ایمز کو نوازنے کیلئےفرنس آئل سے بجل پیدا کی گئی ، کب سے سن رہے ہیں ٹرمینل لگ جائے گا، آپ کے جھوٹ ختم نہیں ہو رہے بڑھتے جا رہے ہیں متحدہ اپوزیشن ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ضمنی الیکشن، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں نیازی صاحب کو شکست ہوئی، پنجاب میں 450 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، کسی کو پرواہ نہیں،17 نومبر ملکی سیاسی تاریخ میں سیاہ دن کے نام سے یاد کیا جائے گا،فیٹف کا معاملہ گرے لسٹ میں ہے،یہی وزیر کہتے تھے بنی گالا کیلئے وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر پر سفر سستا پڑتا ہے،مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی اور آپ کے جھوٹ بڑھتے جارہے ہیں چینی اور آٹے کی کمی ہوتی ہے تو اربوں روپے کمائے جاتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی سی پیک دشمنی شروع دن سے ہے، پی ٹی آئی حکومت نے آتے ہی سی پیک میں کرپشن کا الزام لگا کر اسے متنازعہ بنایا،عمران خان 4 حلقے کھولنے کا معاملہ سپریم کورٹ لے کرگئے،چیف جسٹس نے کہا کہ دھاندلی کے کوئی شواہد نہیں ملے، چین کے صدر نے آنا تھا، ان کا دورہ ملتوی کیا گیا،کیا 126 روز کا دھرنا قوم سے مذاق تھا؟ 2018 کے الیکشن کی شفافیت پر اختلافات ہیں اور رہیں گے،
نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان
شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ
نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ پاؤس میں کیا ہو رہا؟ حمزہ شہباز نے سنگین الزام عائد کر دیا