حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،عمر ایوب
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ پولیس نے رات 3 بجے شاندانہ گلزار کی والدہ کے گھر چھاپہ مارااور ان کا موبائل فون چھین لیا،
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بزرگ خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے،یہ امپورٹڈ فاشسٹ حکومت اور کتنی پستی کا شکار ہو گی، لوگوں کو ظلم کے خلاف بولنے سے روکنے کے لیے دہشت زدہ کرنا کب تک جاری رہے گا،اس فاشسٹ حکومت کو حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے، حکومت کو جان لینا چاہیے کہ اس نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، یہ لوگ عوام کو حقیر سمجھتے ہیںجب ایک ظالم حکومت مخالف آوازوں کو کچلتی ہے تو اس کے دن صحیح معنوں میں گنے جاتے ہیں اور یہ صرف خوف سے حکومت کرتی ہے،
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد نومئی کو ملک بھر میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی کے مقدمے درج ہو چکے ہیں اور تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں، اگرچہ ابھی تک تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش اور مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید، علی امین ، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت دیگر ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آئے، عمران خان بھی ضمانت پر ہیں، کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں،
عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟
موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا
یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد
وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد. چیئرمین ایف بی آر
سرکاری ملازمین کی پنشن ،تنخواہ،اجرت میں اضافہ،پی ڈی ایم کا دوسرا بجٹ اسمبلی میں پیش