حکومت نے ق لیگ کے اعتراض دور کر دیئے

‏الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کمیٹی کی تنظیم نو کا معاملہ ،حکومت نے ق لیگ کے اعتراض دور کر دیئے

پارلیمانی کمیٹی برائے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا معاملہ، ق لیگ کے اعتراٖ ض کے بعد سینیٹر کامل علی آغاز کو کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر محمد اعظم سواتی ا پنی ممبر شپ سے دستبردار ہوگئے۔ اعظم سواتی نے کمیٹی ممبر شپ ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا کو دے دی ،اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ‏اتحادیوں کے بغیر ہماری مخلوط حکومت نہیں چل سکتی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اتحادیوں کی کارکردگی 100 فیصد تھی،میری جگہ کامل علی آغا پارلیمانی کمیٹی برائے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے ممبر ہونگے،سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی سے میرا نام نکالا گیا تو لیڈر شپ نے پوچھا کہ کیوں نام نکالا؟ اس قبل کمیٹی کا ممبر بنایا گیا تو لیڈر شپ نے مشاورت شروع کی،ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ مل کر چلنا ہے، اپوزیشن اور حکومت کے پارلیمانی کمیٹی میں 6، 6 مساوی ارکان ہوں گے جبکہ پارلیمانی کمیٹی کی چیئر پرسن شیری مزاری ہوں گی۔

واضح رہے کہ ‏اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو پارلیمانی کمیٹی برائے تقرری چیف الیکشن کمیشن اور ممبران الیکشن کمیشن میں شامل کر دیا گیا تھا، اعظم سواتی اور فواد چودھری کو الیکشن کمیشن نےشوکاز نوٹس بھی جاری کر رکھے تھے، اعظم سواتی نے چند روز قبل الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر معافی مانگ لی تھی آج فواد چوھدری نے بھی معافی مانگ لی ہے فواد چوہدری نے زبانی معافی کے بعد الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر بھی معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن میں تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا ،الیکشن کمیشن نے فوادچودھری سے تحریری معافی نامہ طلب کیا تھا

پی ٹی آئی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے بھی فنڈنگ لی،مریم نواز

حکومت کا بڑا فیصلہ،سینیٹ و قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہی روز طلب

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے،وزیراعظم

پارٹی فنڈنگ کیس،کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، الیکشن کمیشن کا اعلان

فارن فنڈنگ کیس،جے یو آئی رہنما نے وزیراعظم بارے کیا کہہ دیا؟

فارن فنڈنگ کیس،وزیراعظم کی خواہش پوری، الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان، اپوزیشن پریشان

فارن فنڈنگ کیس، اپوزیشن کی بڑی خواہش پوری،الیکشن کمیشن نے کس کو کیا طلب؟

فارن فنڈنگ کیسز، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا

مولانا فضل الرحمان کواب اپنے حلوے کا بھی حساب دینا ہو گا،فارن فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت

Shares: