تحریک انصاف کا ایک اور ایم این اے نیب کے ریڈار پر آ گیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے رکن قومی اسمبلی باسط سلطان بخاری کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ،نیب ملتان نے باسط سلطان بخاری کی جائیداد سے متعلق محکموں سے تفصیلات طلب کرلیں نیب ملتان نے باسط سلطان بخاری کی اہلیہ اور بچوں کی جائیدادوں کی بھی تفصیلات طلب کرلیں ،رہنما پی ٹی آئی باسط سلطان بخاری کی بڑے شہروں میں قیمتی کمرشل اور زرعی اراضی ہے

چیئرمین نیب کیخلاف عدالت میں درخواست ،وفاقی حکومت سے جواب طلب

نیب کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی کی جائیداد کے اثاثوں کی تفصیلات بتانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سمیت مختلف افسران کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

نیب کے نام پر لوٹ مار، چیئرمین نیب کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نے تاجروں کی بڑی بات مان لی، تاجروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، رکن قومی اسمبلی سابق صدر آصف زرداری، رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق، تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سبطین خان، سندھ کی رکن اسمبلی فریال تالپور کو بھی گرفتار کر رکھا ہے، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہے.

جس جس نے گاجریں کھائیں اس کو نیب کا چورن ملے گا، شیخ رشید

Shares: