حکومت 16 سو ارب کے ٹیکس لگا رہی ہے، غریب زندہ کیسے رہیں گے؟ شہباز شریف

0
34

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمنٹ، سریا،زمین، پٹرول اورخوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، یہ حماقت کرکےکس منہ سےسلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں کہ 50لاکھ گھر بنائیں گے؟ نئےگھرتونہیں بنیں گے،لوگ اپنےگھربھی بیچنےپرمجبورہوجائیں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہاکہ 90 ارب روپےکےاضافی ٹیکس تنخواہ داراورکاروباری افرادسےوصولی معاشی دہشتگردی ہے، صنعت، کاروبار اور دکان کو پہلے ہی تالا لگ چکا ہے، آپ پورے پاکستان کو تالا لگانے پرتلےہوئےہیں، عمران نیازی صاحب ان حالات میں غریب زندہ کیسے رہیں گے؟ حکومتی وزراء اور ترجمانوں کو صرف جھوٹ بولنے پر ترقی دی جاتی ہے، بھکاری حکومت نےہرچیزپرجھاڑو پھردی ہے،

شبہاز شریف نے کہاکہ حکومت عوام پر 1600 ارب روپے کے ٹیکس لگانے جارہی ہے، جہانگیر ترین نے جس لینڈ کروزر کا تحفہ دیا ہے کیا عمران خان اس پر بھی ٹیکس دیں گے؟۔ حکومت نے جھوٹ بولا کہ 500 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے جبکہ آئی ایم ایف نے کہا کہ 750 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے، فاشسٹ حکومت 1600 ارب روپے کے ٹیکس عوام پر لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کےبارے میں جھوٹ بول کرپارلیمان کااستحقاق مجروح کیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے گواہی دی ہےنیازی حکومت قوم اورپارلیمان سے جھوٹ بولتی ہے،

Leave a reply