مسلم لیگ نے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان مزید ایک سال رہے تو ملک دیوالیہ ہوسکتا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اوپر عمران خان کو مسلط کیا گیا ،عمران خان بیرونی فنڈنگ کا جواب نہیں دے رہے،کروڑوں روپے دے کرعمران خان کو سیاست میں متعارف کرایا گیا،
ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟
مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم
اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا
حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ
مریم نواز تعاون نہیں کر رہی،مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، نیب کی عدالت سے استدعا
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ایک سال میں پاکستان کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا،پاکستان کی تاریخ میں سب سےبڑا بجٹ خسارہ ہوا،پی ٹی آئی حکومت نے ایک سال میں 30فیصد مہنگائی کی،
سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان مزید ایک سال رہے تو ملک دیوالیہ ہوسکتا ہے،اس حکومت کے پاس کوئی منصوبہ اور صلاحیت نہیں،ہم نے 5.8 فیصد گروتھ کر کے دکھائی، کہاجاتا ہے حکومت اورفوج ایک پیج پر ہیں،حکومت کو کسی مخالفت کا سامنا نہیں تھا ،حکومت کے جہاز کو اڑانے کے لیے بڑے بڑے پنکھے لگے ہوئے تھے،