حکومت اور سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف فوری ایکشن لیں ،نواز شریف

0
25
nawaz shareef

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ثاقب نثار صاحب چاہے ریٹائر ہو گئے ہیں لیکن وقت آئے گا اور ان کو ان سب باتوں کا جواب دینا پڑے گا.

لندن میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عظمت شیخ صاحب جو جج تھے ان کو اس بات کا جواب دینا پڑے گا،انہوں نے وٹس ایپ پر کس طرح سے جے آئی ٹی بنائی؟،اب کھوسہ صاحب کو بھی اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے عمران خان کو کہا تم کیوں سڑکوں پر پھرتے ہو ؟ اؤ ہمارے پاس اپنا کیس لے کر آؤ،ہم فیصلہ سنائیں گے.

نواز شریف نے کہا کہ حد ہوتی ہے نا انصافیوں کی ،ظلم کی، ذیادتیوں کی، میرے خلاف ظلم ،ذیادتی ،ناانصافی کرتے کرتے پاکستان کو ڈبو دیا.پاکستان کو نعوزوبلا تباہ وبرباد کر دیا.آج پاکستان کو ایسی جگہ پر پہنچا دیا ہے جہان آج پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا مشکل ہو رہا ہے.پاکستان کی معیشت کا گزشتہ چار سال میں وہ حال کر دیا ہے کہ اس کو وینٹی لیٹر پر لے آئے ہیں،جس کی آج دوبارہ سانس بحال کرنا مشکل ہو رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ بے چارے لوگوں کی مہنگائی سے قمر ٹوٹ گئی ہے ، چار سال سے قمر توڑ مہنگائی کا تسلسل چل رہا ہے جو بند ہونے کا نام ہی نہیں لیتا.میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب چیزیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہیں. نواز شریف نے کہا کہ میں بڑے پر زور الفاظ میں حکومت سے کہوں گا اور پاکستان کے سیاسی پارٹیوں کو بھی کہوں گا کہ اس میں کردار ادا کریں اس فتنے کی فتنہ بازی اور شرانگیزی کو اب ہمیشہ کیلئے ختم کریں ،آئین اور قانوں کے مطابق اس کے خلاف فوری ایکشن لیں.

نوازشریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ اس بندے نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہمارے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہماری قوم کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہماری معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے. یہ کوئی خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان میں آیا تھا جس کو یہ پاکستان میں امپلیمنٹ کر رہا تھا .انہوں نے کہا کہ صادق صاحب جو لندن کے میئر ہیں عمران خان الیکشن میں صادق صاحب کی مدد کرنے کی بجائے ان کے مخالف امیدوار زیک گولڈسمتھ کی مدد کر رہا ہے .

Leave a reply