حکومت کا روس، ایران، افغانستان سمیت دیگر ممالک سے بارٹر ٹریڈ کا طریقہ کار جاری

0
63
burter trade

حکومت نے روس، ایران، افغانستان سمیت دیگر ممالک سے بارٹر ٹریڈ کا طریقہ کار جاری کردیا، ریاستی ملکیت اور نجی ادارے اشیاء کے بدلے اشیاء کی تجارت کر سکیں گے تاہم نجی اداروں کا ایف بی آر کی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونا لازمی ہوگا۔

وزارتِ تجارت کے جاری کردہ ایس آر او 642 (i) /2023 کے مطابق پاکستان سنگل ونڈو سسٹم اور امپورٹ ایکسپورٹ کا لائسنس بھی بنیادی شرط میں شامل ہے، اشیاء کی تجارت کیلئے ایف بی آر کے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دینی ہوگی، اشیاء کی تجارت کیلئے متعلقہ ملک میں پاکستانی مشن سے تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

وزارت تجارت حکام کے مطابق پاکستان سے دودھ، کریم، انڈے، سیریل، گوشت، مچھلی کی مصنوعات، پھل، سبزیاں، چاول، بیکری آئٹمز، نمک، آئل، پرفیوم اور کاسمیٹکس، کیمیکل، پلاسٹک، ربڑ، چمڑا، لکڑی کی مصنوعات ایکسپورٹ کی جاسکیں گی۔ وزارت تجارت حکام کے مطابق پیپر، فٹ ویئر، لوہا، اسٹیل، تانبا، ایلومینئم اور کٹلری بھی اس فہرست میں شامل ہیں، پاکستان الیکٹرک فین، ہوم ایمپلائنسز، موٹر سائیکلز بھی برآمد کر سکے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
وزارت تجارت حکام کا مزید کہنا ہے سرجیکل آلات اور کھیلوں کا سامان بھی ایکسپورٹ کیا جائے گا، روس سے بارٹر سسٹم کے تحت گندم، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات امپورٹ کی جائیں گی، روس سے کھاد اور ٹیکسٹائل مشینری بھی درآمد کی جائے گی۔ وزارت تجارت کے مطابق ہمسایہ ممالک سے آئل سیڈز، منرل، کاٹن بھی امپورٹ کی جا سکے گی۔

Leave a reply