آزادی اظہار؛ پاکستان چھوڑنے والوں کو واپس لاکر تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے
سینئر صحافی سلیم صافی نے علی محمد خان کےمطالبےسے سو فیصد اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ؛ جوصحافی یا کوئی بھی پاکستانی آزادی اظہار کی پاداش میں دھمکیوں یا ریاستی جبر کے خوف سے وطن چھوڑنے پرمجبورہوا ہے، انہیں سیکورٹی اورتحفظ کی گارنٹی دے کر ملک واپس لانا ریاست اور حکومت کا فرض ہے۔ اور اگر کوئی حد توڑتا ہےتو قانون اور عدالت کا راستہ اپنایا جانا چاہئے۔
علی محمد خان کےمطالبےسےسوفی متفق ہوں۔جوصحافی یا کوئی بھی پاکستانی آزادی اظہار کی پاداش میں دھمکیوں یا ریاستی جبر کےخوف سےوطن چھوڑنے پرمجبورہواہے،انہیں سیکورٹی اورتحفظ کی گارنٹی دےکر ملک واپس لاناریاست اورحکومت کا فرض ہے۔کوئی حدکراس کرتاہےتو قانون اور عدالت کاراستہ اپنایاجائے۔ https://t.co/fWL040RdHU
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) October 31, 2022
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان نے ایک ویڈیو بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ؛ حکومت اس وقت ملک چھوڑ کر جانے والے صحافیوں کو عزت سے واپس اپنے وطن بلائے اور ہر طرح کا تحفظ یقینی بنائے کیونکہ یہ حکومت وقت کی زمہ داری ہے۔
حکومت وقت ملک چھوڑ کر جانے والے صحافیوں کو اپنے ملک واپس عزت سے واپس بلائے اور ہر طرح کا تحفظ یقینی بنائے یہ حکومت وقت کی زمہ داری ہے۔
Watch Complete V-LOG
👇👇👇https://t.co/xZkGNMDoii pic.twitter.com/ZStLbq7ri9— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) October 31, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ؛ ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے کیونکہ ان کے قتل کے بعد بہت ساری باتیں ہوئی ہیں لہذا جو ہوگیا پس ہوگیا لیکن اب حکومت کو چاہئے مزید صحافیوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے.
ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض، ارشاد بھٹی اور ڈاکٹر معید پیرزادہ جیسے جو لوگ یہاں خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے اور باہر چلے گئے ہیں انہیں حکومت وقت جان کی حفاظت کی گارنٹی دے کر باعزت طریقے سے وطن واپس لائے اور تحفظ فراہم کرے.
انہوں نے مزید کہا؛ جیسے ہم سیاستدانوں کو اس ملک پر حق ہے اسی طرح ان صحافیوں کا بھی حق ہے کہ وہ اپنے وطن میں رہیں.
حکومت وقت ملک چھوڑ کر جانے والے صحافیوں کو اپنے ملک واپس عزت سے واپس بلائے اور ہر طرح کا تحفظ یقینی بنائے یہ حکومت وقت کی زمہ داری ہے۔
Watch Complete V-LOG
👇👇👇https://t.co/xZkGNMDoii pic.twitter.com/ZStLbq7ri9— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) October 31, 2022
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
عباد نامی صارف نے لکھا کہ؛ ارشد شریف صاحب باہر ملک میں قتل کیا گیا ہے تو صحافیوں کو پتہ چلنا چاہئے کہ ہمارے لیے پاکستان ہی ایک محفوظ جگہ ہے لیکن ہم کنفیوزہیں کہ یہ صحافی حضرات شہادت کیطرف بڑھ رہے ہیں یا شہادت سے بھاگ رہے؟ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صحافت پر ایک کھری تنقید اور سوال بنتا ہے.