جعلی بریگیڈیئر بھتہ خور اپنے کارندوں سمیت گرفتار

0
114
جعلی بریگیڈیئر بھتہ خور اپنے کارندوں سمیت گرفتار

جعلی بریگیڈیئر بھتہ خور اپنے کارندوں سمیت گرفتار

درخشاں پولیس کی کاروائی، پاک فوج کے نام پر ناپاک کارروائیوں میں ملوث جعلی بریگیڈیئر بھتہ خور اپنے کارندوں سمیت گرفتار

6 ملزمان پر مشتمل گروہ گزشتہ دو سالوں سے کبھی پاک آرمی تو کبھی نیب کے افسران بن کے معصوم شہریوں کو لوٹتے رہے حال ہی میں ایک تازہ واردات میں ملزمان نے خود کو نیب کا ڈائریکٹر جنرل ظاہر کیا اور ایک سرکاری محکمہ کے ڈائریکٹر سے رابطہ کرکے رقم کا تقاضا کیا ملزمان نے سرکاری محکمے کے ڈائریکٹر سے ابتک پندرہ لاکھ روپے وصول کر چکے تھے کہ اسی دوران متاثرہ شخص نے پولیس سے رابطہ کیا درخشاں پولیس نے نہایت حکمت عملی سے کاروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث گروہ ‏کے سربراہ سمیت چھ کارندے گرفتار کر لیے

گرفتار ملزمان کی شناخت سید سجاد علی، ماجد علی، محمد منصور، محمد ارسلان، بابر علی اور محمد اویس کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے کچھ ساتھی دبئی میں موجود ہیں جنکی گرفتاری کے لیے قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ جاری ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

قبل ازیں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب 09 ملزمان کو گرفتار کر لیا, ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان میں 1 اسٹریٹ کریمنل 2 موٹر سائیکل لفٹرز, 3 منشیات فروش اور 3 گٹکا/ماوا سپلائرز شامل ہیں, ملزمان سے 1 پستول 30 بور بمعہ راؤنڈز,1 چوری شدہ موٹر سائیکل, 1 کلو سے زائد چرس, آئس اور گٹکا ماوا برآمد کیا گیا. منشیات فروش سپلائر پولیس کو جاری کردہ IR,s میں بھی مطلوب تھے, اسٹریٹ کریمنل اور موٹر سائیکل لفٹر کو علاقہ تھانہ بغدادی اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا جبکہ منشیات فروشوں اور گٹکا ماوا سپلائرز کو علاقہ تھانہ رسالہ, بغدادی اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا.ملزمان میں عثمان غنی, زرشاد, شاہد, وقاص خان, محمد زبیر, منیر اللہ, جان محمد, بخت سعید اور شاہنواز شامل ہیں. ملزمان عادی پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں. برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KJU-0650 کا مقدمہ تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے.ملزم وقاص خان اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج, مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

Leave a reply