حکومت نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث اقوام متحدہ سے مزید 60 کروڑ ڈالر امداد کی درخواست کا فیصلہ کرلیا

0
34

حکومت نے سیلاب زدگان کی بحالی اور تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ سے مزید 60 کروڑ ڈالر امداد کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت اقتصادی امور اقوام متحدہ سے 60 کروڑ ڈالر امداد کے لیے درخواست کرے گی، اقوام متحدہ سے انسانی ہمدردی کی اپیل شروع کرنے کے تحت امداد مانگی جائے گی۔ یہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو خوراک، پناہ گاہ، طبی سہولیات کیلئے استعمال کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر تک سیلاب پر تیار حتمی رپورٹس بھی اقوام متحدہ کو دی جائیں گی، اقوام متحدہ کو متاثرہ علاقوں میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ 16 کروڑ ڈالر امداد فراہم کر چکا ہے اور یہ رقم موصول ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ سے ملنے والی امدادی رقم 76 کروڑ ڈالر ہو جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کسان اتحاد دھرنا: وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب احتجاج ختم کریں گے
کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا
اسلام آباد ایئرپورٹ ملازمین کام کرنے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی کا سینیٹ میں انکشاف
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ریزیڈینٹ اور انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 16 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی ابتدائی اپیل سیلاب کی تباہ کاریوں کے حجم کو دیکھتے ہوئے ناکافی محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 10 روز میں اقوام متحدہ اور پاکستان دوبارہ ہنگامی اپیل کریں گے کیونکہ اب ہمیں مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بیماریوں کے ساتھ ساتھ غذائی قلت کی دوسری آفت کا بھی سامنا ہے، مزید فنڈز کا مطالبہ ان اطلاعات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کہ سیلاب کے سبب جمع ہونے والے پانی کی وجہ سے جلد اور آنکھوں میں انفیکشن، ڈائریا، ملیریا، ٹائیفائیڈ اور ڈینگی بخار کے بڑے پیمانے پر کیسز سامنے آئے ہیں۔ جولین ہارنیس نے کہا تھا کہ ’ 4 اکتوبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو پاکستان میں سیلاب سے متعلق بریفنگ کے ساتھ ہم اس اپیل کو دہرانے کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔

Leave a reply