سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن شہری قتل کیس میں اہم پیشرفت

0
141

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

پولیس نے دوران تفتیش سات مرکزی ملزمان کے کردار کا تعین کر لیا ہے ،پولیس کے مطابق 2ملزمان عمران اور حمیر نے پریانتھا پر قینچی سے وار کیے حملے میں استعمال ہونے والی دونوں قینچیاں برآمد ہو گئی ایک ملزم تیمور بٹ نے اینٹ کا بنا بلاک سری لنکن شہری پریانتھا کو مارا، ایک ملزم نے سری لنکن شہری کی لاش کو آگ لگائی،ملزم سے لائٹر برآمد کر لیا گیا ہے، 2 ملزمان شہر یار اور بلاول نے فیکٹری کا بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا، ایک ملزم عبدالصبور نے فیکٹری ورکرز کو حملے کیلئے اکسایا، تمام 7 ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے،ملزمان نے زیر دفعہ 164 کے اپنے بیانات بھی ریکارڈ کروائے ہیں 7 ملزموں سے تفتیش مکمل ہونے پر انھیں گوجرانوالہ جیل میں منتقل کیا گیا ہے سری لنکن شہری کے قتل کیس کے 7 ملزمان کو اسپیشل سیل میں رکھا گیا ہے

یاد رہے پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے ابتدائی چالان میں 85ملزمان کونامزد کیا تھا جبکہ 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے تھے ، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھاانسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے پریانتھا کمارا پر جب فیکٹری ملازمین نے حملہ کیا تو پروڈکشن منیجر نے انہیں چھت پر چڑھا کر دروازہ بند کردیا،تاہم 20 سے 25 مشتعل افراد دروازہ توڑ کر اوپر آگئے اور پریانتھا پر حملہ کردیا، اس موقع پرپروڈکشن منیجر درخواست کرتا رہا کہ پریانتھا نےکچھ کیا ہے تو انہیں پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔تاہم ہجوم نے ایک نہ سنی اور الٹا پروڈکشن منیجر کو زدوکوب کیا۔

فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہرچوک پرلےگئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

پریانتھا کمارا کے بھائی کمالا سری نتاشا کمارا کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقات سے مطمئن ہیں، انہیں پاکستان پسند ہے اور اب بھی ان کے پاکستان کے بارے میں خیالات اچھے ہیں، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ایسا مزید کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، سیالکوٹ واقعہ پرکی مذمت

مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان:وزیراعظم عمران خان ہمیں‌ انصاف چاہیے

بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملک دشمن،اسلام دشمن…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،گرفتار افراد میں سے 13اہم ملزمان کی تصاویر جاری

صفائی ستھرائی کے لیے جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی اسی نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پولیس رپورٹ

سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن حکومت کیا چاہتی ہے ؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

اس دن میرا جذبہ تھا کہ…ملک عدنان نے وزیراعظم ہاؤس میں دل کی بات بتا دی

پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ملزم عدالت پیش

سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

سانحہ سیالکوٹ، وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن باشندے کو قتل کرنے کے مقدمے میں اہم پیشرفت

سانحہ سیالکوٹ،ہاتھ جوڑ کر سری لنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں،مولانا طارق جمیل

Leave a reply