حکومت نے توہین پارلیمنٹ کا بل لانے کیلئے قائمہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا.
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کے کل ہونے والے اجلاس کی صدارت رانا قاسم نون کریں گے، کمیٹی نے اجلاس کے لیے 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے.
اجلاس میں توہین پارلیمنٹ بل کے مسودہ پر غور کیا جائے گا جس کے تحت متعلقہ وزارتوں کے افسران کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ توہین پارلیمنٹ کرنے پر استحقاق کمیٹی میں کسی کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
دنیا نیوز کے پروگرام "آن دی فرنٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کو ری رائٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، تین رکنی بینچ فیصلے کو مسلط کرنا چاہتا ہے، سات رکنی بینچ نے سوموٹو نوٹس خارج کیا تھا، قانون ابھی آیا نہیں اور اس پر اسٹے دے دیا گیا، اسٹے آرڈر دینا غیر آئینی تھا، ذاتیات پر نہیں عدلیہ کے فیصلوں پر بات کی جا سکتی ہے۔