پشاور: حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا

پشاور: حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے آج دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے اب ان کو اپنی اصلی حالت میں بحال کیا جائے گا۔

باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا کے آثار قدیمہ اور میوزیم ڈائریکٹوریٹ نے پشاور میں بالی ووڈ اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے –

محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے انھیں بتایا کہ اب یہ پراپرٹی محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کی جا رہی ہے اور اس کا قبضہ حاصل کر کے سیل کر دیا گیا ہے اب دونوں گھر سرکاری طور پر محکمہ آثار قدیمہ کی ملکیت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اس پر کام شروع کیا جائے گا، اور پہلے قدم پر اس کی بحالی کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

ڈاکٹرعبدالصمد کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ، دونوں انتہائی خستہ حال گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے سے قبل ان کی بحالی اور تزئین و آرائش کا آغاز کرے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ دونوں خاندانوں کے اراکین سے بھی بحالی کے سلسلے میں رابطہ کرے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ نے کہا کہ دونوں گھروں کی بحالی اور پھر انہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کا مقصد پشاور کا با لی وڈ سے ناطہ دوبارہ جوڑنا ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے نوآبادیاتی دور کے لازمی جائیداد کے حصول کے قانون کے تحت دونوں گھروں کی ملکیت محکمہ آثار قدیمہ کو منتقل کرنے کے دو نوٹی فکیشنز جاری کیے۔

ملکیت کی منتقلی کے لیے ڈھکی ڈلگاران کے علاقے میں واقع راج کپور کی حویلی کی قیمت ایک کروڑ 15 لاکھ اور محلہ خداداد میں دلیپ کمار کے آبائی گھر کی قیمت 72 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی دونوں جائیدادوں کی قیمت 15 لاکھ روپے فی مرلہ طے کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ دلیپ کمار 1997 میں پاکستان آئے تھے جہاں انھیں پاکستان کے اعلیٰ اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا اور اس دوران وہ پشاور آئے تھے۔

انہوں نے اپنے اس گھر اور محلے میں جانے کی خواہش کی تھی اور انہیں اس محلے لایا جا رہا تھا کہ لوگوں کو اطلاع ہوئی اور ایک ہجوم وہاں اکٹھا ہو گیا تھا جس وجہ سے وہ اپنے گھر اور اپنے محلے کو نہیں دیکھ سکے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ وہاں جاتے تو منتظمین اور لوگوں کے لیے مشکل پیدا ہو سکتی تھی اس لیے وہ نہیں جا سکے لیکن انھیں یقین ہے کہ گھر بھی وہیں ہے اور محلہ بھی وہیں موجود ہے۔

کے پی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لئے رقم فراہم کر دی

پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ترجمان فیصل فاروقی

دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

دلیپ کماراپنا آبائی گھر پشاور کے لوگوں کو تحفہ دینا چاہتے تھے ،بھتیجے فواد اسحاق کا دعویٰ

خیبرپختونخوا حکومت نے دلیپ کماراور راج کپور کے آبائی گھر خریدنے کے لئے رقم فراہم کر دی

Comments are closed.