حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب

0
47

حکومت اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام بند راستے کھول دیئے جائیں گے معاہدے میں طے پایا ہے کہ یہ لوگ منگل کی شام تک مرید کے میں ہی بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک معاملہ حل کرلیا جائے گا، وہ اس معاملے پر آج پریس کانفرنس کریں گے مظاہرین اس وقت تک پر امن رہ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کر وائیں گے۔

مذاکرات جاری ، سعد رضوی کی آمد کے منتظر،جس طرح کہیں وہ کردکھائیں گے:مرکزی شوریٰ…

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور وزیر مذہبی امورنور الحق قادری کا کہنا ہے کہ مظاہرین منگل تک اپنا احتجاج ریکارڈ کراویں گے تمام بند راستوں کو کھول دیا جائے گا پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا مظاہرین جدھر ہیں وہاں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو سنا ہےحکومت مطالبات پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کرےگی مطالبات کی منظوری کے بعد مظاہرین پرامن طور پر احتجاج ختم کر دیں گےمظاہرین کوتمام مطالبات قانون کے مطابق ماننے کی یقین دہانی کر وائی ہے پرامن رہنے پر مظاہرین کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔ معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

حکومت مزید خون بہانے اور لاشیں گرانے سے باز آ جائے۔محمد اشرف آصف جلالی

واضح رہے کہ لاہور میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان احتجاج کر رہے ہیں احتجاج کے باعث راولپنڈی میں انتظامیہ نے سیکورٹی سخت کردی ہے، فیض آباد کی طرف جانے والے راستوں، میٹرو روٹ اور مری روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے-

انتظامیہ نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی کے لئے اسپیشل انتظامات کئے ہیں اس سلسلے میں تازہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں سلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو تحریک لبیک پاکستان کے مارچ کے پیش نظر اپنا خیال رکھنے کی ہدائت کی گئی ہے۔ڈپلومیٹک انکلیو کے سیکیورٹی پوائنٹس پر انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں اسپیشل پاس کےبغیر کسی کو بھی ڈپلومیٹک انکلیو میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

کل سےآج تک ٹی ایل پی والوں کےکاررواں کی لمحہ بہ لمحہ کہانی باغی ٹی وی کی زبانی

ہمیں کہا گیا تھا کہ یہاں سے آگے قدم بڑھایا تو بھون دیں گے، ویسا ہی کیا گیا، سید…

اسلام آباد: ٹی ایل پی لانگ مارچ ،پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

سفارتی ذرائع کے مطابق سفارتی حلقے کو معلومات موصول ہوئی ہے کہ بدنظمی کا خدشہ ہےاور یہ کہ فرانسیسی سفارتخانے کو زیادہ خدشات لاحق ہیں کیونکہ فرانسیسی ایمبیسی ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستے پر واقع ہے۔

ٹی ایل پی لانگ مارچ: ڈپلومیٹک انکلیو کے سیکیورٹی پوائنٹس پر انتظامات سخت

Leave a reply