صدر مملکت سمیت دیگر حکومتی شخصیات کا ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

صدر مملکت سمیت دیگر حکومتی شخصیات کا ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

صدر مملکت سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے-

باغی ٹی وی : صدر مملکت عارف علوی نے ڈہر کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اللہ جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے-

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ڈہرکے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا-

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دل گرفتہ ہوں-

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے بھی ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں-

واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے پاک فوج،رینجرز،ریسکیو،پولیس اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں-

ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر سکھرکومسافروں کی عارضی رہائشی اور میتوں کوآبائی علاقےمنتقل کرنےکےانتظام کی ہدایت

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا تحقیقاتی اداروں سے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

وزیر اعظم عمران خا ن کا ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم

Comments are closed.