ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

0
104
ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

ڈی ایس ریلوے کے مطابق ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں-

باغی ٹی وی : ڈی آئی جی سکھر فدا حسین کے مطابق ٹرین حادثے میں 50سےزائد زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے –

سکھر، ملت اورسرسیدایکسپریس میں تصادم ،جاں بحق افرادکی تعداد 32 ہوگئی 50سے زائد زخمی ہوئے ہیں –

ڈی آئی جی سکھر فدا حسین کا کہنا تھا کہ ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثہ ،2مزید لاشیں نکال لی گئیں-

کراچی آنے والی سر سید ایکسپریس میں 504 افراد سوار تھے،ٹرین حادثے کے وقت ملت ایکسپریس میں 635 مسافر موجود تھے-

ٹرین حادثے سے قبل 118 افراد روہڑی اور دیگر اسٹیشن پر اتر گئے تھے،ملت ایکسپریس کے اے سی بس 52 ،اکانومی کلاس میں 713 افراد سوار تھے

کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس میں765مسافرسوار تھے،ڈہرکی کےقریب ٹرین حادثہ، ٹرینوں میں ایک ہزار 269مسافرسوار تھے

ریلوے ذرائع کے مطابق جہاں نیاں ، کانسٹیبل دلبر حسین سرسید ایکسپرس میں ڈیوٹی دے رہا تھا-

ڈ ہرکی کے قریب ٹرین حادثے میں جہانیاں کا رہائشی پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں-

Leave a reply